ڈیلی آرکائیو

May 27, 2024

حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت نے 28 مئی کو ’یوم تکبیر‘ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے 28 مئی ’یوم تکبیر‘ کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے،…

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی جب کہ جنوبی افریقہ کی میگا ایونٹ کے حوالے سے تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ گزشتہ ٹی…

خیبر پختونخوا: فورسز کے آپریشنز میں 23 دہشتگرد ہلاک، جھڑپ میں 5 جوان شہید

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں 5 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 3 الگ…

رمیز راجہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد سابق کپتان رمیز راجہ نے چند پلیئرز کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان اسپنرز کو اچھا کھیلتے مگر شارٹ بالز کے خلاف جدوجہد کرتے دکھائی دیتے اور ان کی اس کمزوری سے بڑی ٹیمیں…

سندھ ہائی کورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری 21 مئی کے نوٹی فکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عمل روکتے ہوئے رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی، سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر…

طلاق کی خبروں پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے ردعمل دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی اہلیہ اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے نتاشا اور ہاردک کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں جب کہ بھارتی میڈیا نے دونوں میں طلاق کی تصدیق بھی…

فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر اسرائیل اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری قرار دے دیا۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے اور…

سعودی عرب نے شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا

مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، شام میں سعودی سفیر مقرر کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایک دھائی سے زیادہ عرصے کے بعد فیصل المجفل کو شام میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ اہم تقرر پر فیصل المجفل نے سعودی…

لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا جس کے مطابق اٹارنی جنرل نے حلف نامہ جمع کردیا کہ ہر فرد جس کے حوالے سے لاپتا ہونے کا الزام ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس…

پارہ 53 ڈگری کو چھو گیا

آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر ہیں، موہن جو دڑو میں پارہ 53 ڈگری کو چھو گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دادو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکھر اور سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا…