حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

9
حکومت نے 28 مئی کو ’یوم تکبیر‘ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
حکومت نے 28 مئی کو ’یوم تکبیر‘ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے 28 مئی ’یوم تکبیر‘ کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، اس دن پوری قوم نے فیصلہ کیا کہ…

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یہ دن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنے والے اندرونی دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔

26 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

دھماکوں کے بعد 1999 میں بھارت کے ساتھ پاکستان کی کارگل جنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا، مگر اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آگئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا۔

تبصرے بند ہیں.