دوستوں پہ خرچ کرنا مجھے اچھا لگتا ہے،
میں کبھی بھی باہر کھانے پینے کا بل دوستوں کو نہیں دینے دیتا،
مجھ پہ آخر میرے دوستوں کا حق ہے،
بھلا میرے اور ان کے پیسوں میں کیا فرق ہے،
میرا ہمیشہ سے یہی ماننا تھا۔۔۔
حالات نے پلٹا کھایا،
کاروبار میں نقصان ہوا،
گھر کے راشن کے بھی لالے پڑ گئے۔
ایک دو مرتبہ کھانے کا بل نا دے سکا،
سوچا دوست سمجھیں گے،
اور واقعی دوست میری مجبوری سمجھ بھی گئے۔۔۔۔
وہ سمجھ گئے کہ میں اب خالی ہوں،
آج انہیں ایک ہوٹل میں دیکھا،
سوائے میرے سب تھے۔۔۔