ڈیلی آرکائیو

May 14, 2024

دبئی پراپرٹی لیکس کا انکشاف، پاکستانی بھی 11 ارب ڈالر جائیداد کے مالک نکلے

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔ "پراپرٹی لیکس" میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں۔…

عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے…

عاطف رانا نے شاہین آفریدی کو پیدائشی کپتان قرار دے دیا

سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے 18 سال کی عمر میں لاہور قلندرز کو چیمپئن بنایا وہ پیدائشی کپتان ہیں۔ عاطف رانا نے کہا کہ ورلڈکپ میں صرف بابراعظم اور شاہین آفریدی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، پاکستان نے بھارت کو…

اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ہاردیک پانڈیا سے متعلق اپنے تبصروں کو توڑ مروڑ کر غلط پیش کرنے پر بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز اے بی ڈی ویلیئرز…

بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نجم الحسین کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں شکیب الحسن،…

ہربھجن سنگھ ویرات کوہلی کے حق میں بول پڑے

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل میں دوبارہ آر سی بی کی قیادت کرنے کے لیے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھرپور حمایت کی۔ سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی کو کپتان کے طور پر واپس کیوں نہیں لایا جاتا؟ جبکہ وہ…

منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا عمران خان اور شیر افضل مروت دونوں کا ٹکراؤ نظر آرہا ہے، جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور…

میٹرک کے پیپرز ملتوی، بڑا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے…

عازمین حج کیلئے اہم خبر، نیا ہدایت نامہ جاری

سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنے اور دیگر عازمین کے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا اہتمام کریں تاکہ آپ اور اطراف میں موجود عازمین صحت مند رہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے…

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ کا بڑا اقدام

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5…