عاطف رانا نے شاہین آفریدی کو پیدائشی کپتان قرار دے دیا

54
عاطف رانا، شاہین آفریدی
سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے 18 سال کی عمر میں لاہور قلندرز کو چیمپئن بنایا وہ پیدائشی کپتان ہیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ ورلڈکپ میں صرف بابراعظم اور شاہین آفریدی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، پاکستان نے بھارت کو ہرایا تو اس میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کا کردار تھا، اس ورلڈکپ میں بھی شاہین اور حارث پاکستان کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہیں، انہوں نے 18 سال کی عمر میں لاہور قلندرز کو چیمپئن بنایا ، انہوں نے وہ کام کیا جو اے بی ڈی ویلیئرز اور حفیظ نہ کرسکے۔

عاطف رانا کا کہنا تھاکہ شاہین آفریدی نے پہلے بھی پاکستان کو میچ جتوائے اور آگے بھی جتوائے گا، شاہین چاہے کپتان ہو یا کھلاڑی ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہے۔

سی ای او لاہور قلندر نے مزید کہا کہ ہم نے ہاکی میں کام کرنے کی کوشش کی لیکن متوازی فیڈریشن کی وجہ سے کام نہ کرسکے۔

تبصرے بند ہیں.