یاد رکھیں ہم نے انتخابی مہم میں عوام سے کیا وعدے کیے تھے، منشور اور ان وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔ قائد مسلم لیگ ن کی پارٹی اجلاس میں گفتگو
لاہور ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا شہباز شریف کو اہم نوعیت کے فیصلوں میں مشاورت کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی اہم مشاورتی بیٹھک جاتی امراءمیں ہوئی
جس میں قائدن لیگ میاں نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کےعلاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
مشاورتی اجلاس میں اتحادی حکومت کی اب تک کی کارکردگی اور مختلف فیصلوں کا جائزہ لیا گیا
تاہم میاں نوازشریف پنجاب اور مرکز میں ن لیگ کی حکومت آنے کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ ہونے پر فکر مند دکھائی دیئے، جس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
یاد رکھیں ہم نے انتخابی مہم میں عوام سے کیا وعدے کیے تھے، منشور اور ان وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔
اس موقع پر قائد مسلم لیگ نوازشریف نے وزیراعظم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں
سستے بازاروں میں قیمتوں میں مزید کمی لائیں اور اہم نوعیت کے فیصلوں میں مشاورت لازمی کیا کریں۔
علاوہ ازیں نواز شریف یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے‘
عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، نئی حکومت سیاسی اور معاشی استحکام لائے گی
معیشت سے ساری معاملات جڑے ہوئے ہیں، یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی
اس کے بعد سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ہے، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی
تو سب ٹھیک ہوگا، یہ حکومت مدت بھی پوری کرے گی، اللہ کرے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔
سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے معاملے پر
آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط پر بات کی اور کہا کہ کوئی سیاسی جماعت
ایسے خط نہیں لکھ سکتی
ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، یہ خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے اس خط سے آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔