آسٹریلیا کے ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں کون سے اہم کھلاڑی شامل

35
کرکٹ آسٹریلیا نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
کرکٹ آسٹریلیا نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں ٹریولنگ ریزورز کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک کو ٹریولنگ ریزروز کے طور پر رکھا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یکم مئی کو اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ کو ہی فائنل کیا گیا ہے، البتہ ٹیم میں 2 کھلاڑیوں کو ٹریول ریزورز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جب کہ ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔

لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایگر نے 2022 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا لیکن اس کے باوجود انہیں نوجوان اسپنر تنویر سانگھا پر ترجیح دی گئی ہے۔

حتمی اسکواڈ:

مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

اس کے علاوہ ٹریولنگ ریزورز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اب تک اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹیم کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور ممکنہ طور پر کل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کے بعد قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

پاکستان اسکواڈ:

ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی، آغا سلمان اور عرفان نیازی اضافی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے دیگر ٹیموں کا اسکواڈ:

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

بھارت:

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان

بنگلہ دیش:

نجم الحسین شانتو (کپتان)، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شوریٰ الاسلام، تنظیم حسن ثاقب ٹریول ریزورز: عفیف حسین، حسن محمود

افغانستان:

رحمٰن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحٰق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمٰن، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

انگلینڈ:

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

جنوبی افریقہ:

ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنئیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی سٹبس

نیپال:

روہت پاڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کوشل بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ آئری

عمان:

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد . ریزرو: جتندر سنگھ، سمے شریواستوا، سفیان محمود، جے اوڈیدرا

کینیڈا:

سعد بن ظفر (کپتان) ، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کیرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، ریان خان

ریزرو کھلاڑی: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار

ویسٹ انڈیز:

روومین پاول (کپتان)، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، اکیل حسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ، روماریو شیفرڈ

امریکا:

مونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر

سری لنکا:

ونیندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (وکٹ کیپر)، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسن شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونتھ نوشمان ویلالاجی، دونتھ نووتھرا، متھیشا پاتھیرانا، اور دلشان مدوشنکا

ٹریولنگ ریزرو: آسیتھا فرنینڈو، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بھانوکا راجا پاکسا، اور جنیت لیاناگے۔

آئرلینڈ:

پال سٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس:

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

تبصرے بند ہیں.