رکی پونٹنگ نے کس پاکستانی کرکٹر کو مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا؟

42
رکی پونٹنگ
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں بہت زیادہ مستحکم نظر آرہی ہے، انہوں نے ایک نوجوان بلے باز کیلئے پیش گوئی کی کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرسکتا ہے۔

بابر اعظم کو رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان کے طور پر مختصر مدت کیلئے ہٹانے کے بعد واپس بحال کیا گیا تھا۔

پونٹنگ نے دی آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کپتانی صرف کچھ لوگوں کو سوٹ کرتی ہے، ہر کسی کا کام کپتانی کرنا نہیں ہوتا“۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ بہترین کھلاڑی جنہوں نے کرکٹ کھیلی ہے، ضروری نہیں کہ وہ بہترین کپتان بھی بن سکیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قسمت بدلنے کی ذمہ داری زیادہ تر بابراعظم اور محمد رضوان پر رہے گی، ایسے میں پونٹنگ کا خیال ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں سب سے اوپر ایک نوجوان بلے باز ہے جو کچھ خاص کرسکتا ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے صائم ایوب کی طرف اشارہ کیا۔

انہو ں نے کہا کہ صائم ایوب نے آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی حالیہ T20I سیریز کے دوران رضوان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور پونٹنگ کے خیال میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرسکتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ وہ ایک مناسب کھلاڑی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ مستقبل کا بڑا اسٹار ثابت ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.