ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل سنجے منجریکر نے پاکستانی ٹیم کو خبردار کردیا

61
پاک بھارت میچ سے قبل سنجے منجریکر نے پاکستانی ٹیم کو خبردار کردیا
سابق انڈین کرکٹر سنجے منجریکر نے اتوار 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو خبردار کیا ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے سابق انڈین کرکٹر سنجے منجریکر نے دعویٰ کیا کہ پچ کے مشکل حالات پر حاوی ہونے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان کے مقابلے میں بیٹنگ یونٹ زیادہ مضبوط ہے۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ اگر پچ سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ کی طرح رہتی ہے تو اس سے بھارت کو زیادہ فائدہ ہوگا اور ہم پاکستان سے زیادہ آسانی سے جیت سکتے ہیں۔

منجریکر نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا باؤلنگ یونٹ ہندوستان کی عالمی سطح کی بیٹنگ یونٹ کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پچ مناسب ہو تو ہندوستان کا کام آسان ہو جائے گا کیونکہ بھارتی بلے باز اس چیلنج کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچ میں 9 جون کو نیویارک میں ایک دوسرے کے خلاف میدان سنبھالیں گے، عالمی کپ کے آخری مقابلے میں قومی ٹیم کو بلیوشرٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے بند ہیں.