وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

169
وسیم اکرم
سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے۔

ٹوئٹر پر میزبان فخر عالم نے وسیم اکرم سے چٹ چیٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابق کپتان سے سوال کیا کہ کیا پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز سے آپ خوش ہیں؟

اس کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے نتائج سے کوئی خوش نہیں کیوں کہ 4 میں سے 2 میچ ہوئے نہیں اور یوں لگ رہا تھا جیسے جو میچ ملے ہارجاؤ لیکن اب امید ہے کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں جاکر بہتر پرفارمنس دیں گے،جب بھی ٹیم کوئی ورلڈکپ جیسے ایونٹ میں جاتی ہے تو انہیں پتا ہوتا ہے کہ ان کے پہلے 11 پلیئر کون سے ہیں ، اس کے بعد انہیں پچز اور کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے کمبی نیشن کو سمجھنا ہوگا۔

گروپ میں موجود ٹیموں میں پاکستان کیلئے کون سی ٹیم مشکل ثابت ہوسکتی ہے کہ سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے خطرہ تو آئرلینڈ بھی ہوسکتی ہےکیوں کہ یہ ٹی ٹوئنٹی گیم ہے، ایک اچھا اسپیل بھی گیم کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، امریکا کی ٹیم بھی ایک اچھی ٹیم ہے وہ اس سے قبل بھی 194رنز کا ہدف 17 اوور اور 4 گیندوں میں ختم کرچکی ہے لہٰذا پاکستان کو آج امریکا کو 190سے زیادہ کا ہدف دینا ہوگا۔

چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میری فیورٹ ٹیم آسٹریلیا ہے، اس کے بعد بھارت، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ہے جب کہ جنوبی افریقا اور سری لنکا بھی اچھی ٹیمیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.