یوگینڈا کے 43 سالہ باؤلر نے ٹی20 ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی

227
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یوگنڈا کے 43 سالہ بولر فرینک سبگا نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یوگنڈا کے 43 سالہ بولر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

لو اسورنگ میچ میں 78 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر پاپوا نیو گنی کے خلاف یوگنڈا کی 5 وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں لیکن ریاضت علی شاہ کی 33 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت یوگنڈا نے ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے انتہائی کم ٹوٹل کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسی دوران مس فیلڈنگ، ڈراپ کیچز اور 15 وائڈ بالز پیسیفک آئی لینڈز کی ٹیم کے لیے بھاری ثابت ہوئے۔

یہ کامیابی ناصرف یوگنڈا کی جانب سے بڑی تاریخی تھی بلکہ یوگنڈا کے 43 سالہ اسپنر فرینک سبگا نے بھی میچ میں نئی تاریخ رقم کی۔

فرینک سبگا نے ٹو ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین اسپیل کرایا، انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں اور دو اوور میڈن کروائے۔

تبصرے بند ہیں.