نیشنر ہاکی کپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

33
پاکستان نے نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
پاکستان نے نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اُس کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

پولینڈ میں ہونے والے نیشنز کپ کے آخری گروپ میچ میں فرانس نے پاکستان کو چھ کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تاہم قومی ہاکی ٹیم نے گول مارجن کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضی یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا جبکہ فرانس کے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول داغے۔

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکا سامنا کرے گی

تبصرے بند ہیں.