ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنزسے شکست دے دی

182
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39رنزسے شکست دے دی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39رنزسے شکست دے دی۔

عمان کے خلاف آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، دونوں ٹیموں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کیا۔

پہلی اننگز

عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے 66 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز

165رنزکے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹ پر 125رنزبناسکی۔

عمان کے آیان خان 36 رنز بناکرنمایاں رہے، مہران خان 27 ، عاقب الیاس نے 18رنزبنائے۔

آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے تین وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک ، نیتھن ایلیس اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر مارکس اسٹوئنس پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

یاد رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جا رہے ہیں، پہلا میچ یوگنڈا اور پاپوا نیوگینی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

آج تیسرے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.