پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کا بڑا اقدام

15
کراچی پرامن مہم
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے کراچی کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے امن وامان کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی حالت خطر ناک حد تک ابتر ہو چکی ہے، پولیس کو 2023 میں ہزاروں اسٹریٹ کرائمز واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں بھی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے اس اسٹریٹ کرائم کے دوران کراچی کے کئی سو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ جرائم کی بڑھتی سطح کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی حیران کن ہے، جبکہ معاشی مایوسی، بیروزگاری جیسے عوامل کو بھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.