قافلے دل کے چلے

93

بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ جناب الطاف حسن قریشی نے کئی حج اور کئی عمرے کیے ہیں
مگر اپ نے کبھی مجلسی گفتگو میں اظہار نہیں کیا جس طرح لوگ اپنے اپ کو حاجی کہلواتے ہیں
اور اپنے زعم پارسائی کا شکار رہتے ہیں اللہ تعالی نے اپ کو اس مرض سے بچایا ہوا ہے ۔

کروں گناہ تو تو مجھ کو دے توبہ کی توفیق
خدا مجھ کو کبھی نہ زعم پارسائی دے

حرمین شریفین کا پہلا سفر 1967 میں اپ نے کیا تھا اور اس کے بعد بقول مجیب الرحمن شامی پھر
دل کا قافلہ چلتا چلا گیا شاہ فیصل سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور سعودی عرب کے مختلف
علاقوں کو دیکھنے کا قریب سے موقع ملا ۔معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی قافلے دل کے چلے
میں یوں رقم طراز ہیں ۔ الطاف حسن قریشی کو سعودی عرب کے ان گوشوں میں جھانکنے کا اتفاق بھی ہوا جہاں انکھیں نہیں پہنچ پاتی ہیں اپنے روحانی تجربات اور حیرت انگیز مشاہدوں کو اس طرح قلم بند کیا کہ
اہل دل اج بھی ان کا مطالعہ کرتے اور جھوم جھوم جاتے ہیں وہ اپنے قاری کی انگلی پکڑ کر اسے
ان جہانوں میں لے جاتے ہیں بہت سے جن کے بارے میں خواب دیکھتے رہ جاتے ہیں وہ قافلہ ء دل کے مسافر ہیں
اور رہنما بھی ۔ سجاد میر یوں رقم طراز ہیں قافلے دل کے چلے کے مصنف جناب الطاف حسن قریشی
اس اعتپار سے بڑے خوش نصیب ہیں کہ انہیں زندگی میں چھ بار حج کی سعادت نصیب ہوئی
کبھی خادم الحرمین شریفین شاہ فیصل کی دعوت پر کبھی پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی معیت میں اور کبھی انجانے واقعات کی رواروی میں قریشی صاحب نے اپنی اس کتاب میں صرف دو حج کی روداد بیان کی ہے
اور ہر بار کا سفر روحانی تفصیلات کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز واقعات سے مزین ہے ۔
مناسکی حج کے بارے میں ضروری معلومات کے پہلو بے پہلو اس میں بے پایاں محبت کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے جو خاص و عام عربوں کے سینوں میں پاکستان کے لیے موجزن رہی
اس نادر کتاب کے مطالعہ سے اور اپ ان راز ھائے سر بستہ سے بھی اشنا ہو جائیں گے جو
شرق اوسط میں خون تاب مد و جزر کا باعث بنے رہے ہیں اس چیز ذرا اپ فلسطین کے گہرے درد کا بھی مشاہدہ کر پائیں گے
الطاف صاحب کے ساز دل سے پھوٹنے والے حسن اسلوب نے ایک ایسا پرکیف ماحول پیدا کر دیا ہے
جس میں قافلے دل کے چلے کی ہر ان والہانہ صدا اتی رہتی ہے


ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے

نیل کے ساحل سے لے کر تا بہ خاک کاشغر


عطا اللہ قاسمی رقم طراز ہیں الطاف حسین قریشی اس سفر کے دوران گھٹنوں کی
شدید تکلیف سے بھی دوچار ہوئے مگر اس کے سامنے نہ صرف خود ہتھیار نہیں ڈالے
بلکہ بالواسطہ طور پر اپنے قاری کو بھی ایسے مواقع پہ ہتھیار نہ ڈالنے کا درس دیا خدا کا شکر ہے
بہت عرصے بعد ایک نہایت خوبصورت اور منفرد انداز بیان کا حامل سفرنامہ حج اور
اس سے ہٹ کر بھی بہت قیمتی باتیں پڑھنے کا موقع ملا اللہ قریشی صاحب کا سایہ
ہمارے سروں پہ تادیر سلامت رکھے کہ وہ صحافت کے استاد الاساتذہ ہیں ۔
الطاف حسین قریشی کا یہ سفر نامہ قافلے دل کے چلے ان تمام سفر ناموں میں ممتاز ہے
یہ سفرنامہ حاضری اور حضوری کا بہترین امتزاج ہے ایسے ہی سفرنامے عقیدت اور ارادت کے
جذبات سے لبریز پہلے بھی مشاہیر نے اپنے خامہ عنبر شمامہ سے اپنے قاری کو متاثر کیا ہے
ممتاز مفتی کا لبیک۔ مولانا مودودی کا ارض قران ۔ نسیم حجازی کا پاکستان سے دیار حرم تک
شورش کاشمیری کا شب جائے کہ من بودم ۔ ماہر القادری کا کاروان حجاز۔ ڈاکٹر نصیر احمد ناصر
کا روداد سفر حجاز وحیدہ نسیم کا حدیث دل بشری رحمن کا باولی بھکارن حافظ لدھیانوی کا جمال حرمین ڈاکٹر عبادت بریلوی غلام الثقلین کا ارض تمنا اور سعید شیخ کا تمنائے بے تاب کے بعد قافلے دل کے چلے قاری کو بیتابی ء دل سے بے تاب کر دیتے ہیں ۔ قافلے دل کے چلے الطاف حسن قریشی کے خوبصورت انداز بیان اور انداز تحریر نے انہیں اس سفرنامہ کو ایک نیا رجحان دیا ہے اور انہیں سفر نامہ نگاروں کی اگلی صف میں لا کھڑا کر دیا ہے۔ پاکیزگی اور طہارت کا حسین امتزاج اپ کی تحریروں کا خاصہ ہے سفر نامہ نگاری پر داؤد طاہر کا بطور تبصرہ ملاحظہ فرمائیں تبصرہ تین اشعار میں ملاحظہ فرمائیں ۔

سفر باعث دانش و اگہی ہے
کشاد نظر ذھن کی تازگی ہے
سفر نت نئے تجربوں کا تسلسل

انوکھی طلب ہے نرالی خوشی ہے

تجسس تحیر تجلی تماشا

سفر زندگی ہے سفر زندگی ہے

قافلے دل کے چلے اس کو ایقان حسن قریشی نے مرتب کیا ہے اور بڑی خوبصورتی اور عرق ریزی سے اپ نے اس کو مزین کیا ہے ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ اف نیشنل افیئرز پائنا کے زیر اھتمام قافلے دل کے چلے منصہ شہود پر جلوہ افروز ہوئے ہیں ۔ علامہ عبدالستار عاصم قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سربراہ کی دورس نگاہ کا یہ اعجاز ہے کہ وہ طباعت کی دنیا میں اپنی سریع الحرکت کارکردگی کی بدولت پوری دنیا میں اپنی ایک پہچان بنا چکے ہیں قافلے دل کے چلے اپ کو ملیں گے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ

منشا قاضی
حسب منشا

22/03/24

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-1-scaled.webp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.