پاک بھارت میچ سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

7
پاک بھارت میچ سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر بڑے میچز کیلئے اضافی ٹکٹیں جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے شراکت داروں کے تعاون سے ورلڈکپ کے تمام بڑے میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ فینز اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بن سکیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہونے جارہاہے اور اس میچ کیلئے بھی خصوصی اضافی ٹکٹیں جاری کی گئیں ہیں ۔

دیگر میچز کے لیے اب مزید کیٹیگریز دستیاب ہیں، جن میں ٹیکساس کے گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم اور فلوریڈا کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز شامل ہیں جہاں اب محدود جنرل ایڈمیشن ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

امریکہ یا ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کا بہترین تجربہ کرنے کے خواہشمند شائقین پریمیئم کلب اور ایکسکلوسیو ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں، جہاں شائقین کھیل کے لیجنڈز کے ساتھ بہترین سیٹوں میں بیٹھ سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.