پاؤنڈز کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فردِ جرم

30

عمران خان، بشریٰ بی بی پر ۱۹۰ ملین پاؤنڈز کیس پر فردِ جرم 27 فروری کو عائد ہوگی

آئی ایم ایف کو خط اس لیے لکھیں گے کیونکہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، عمران خان کی غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، ڈیلی سرزمین )انی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں
احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، عرفان بھولا، سہیل عارف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی وکلا سلمان صفدر،عثمان گل،چودھری ظہیر عباس اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.