اماراتی کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر بڑی پابندی عائد کردی

50
عثمان خان
امارات کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔

اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ عثمان خان نے یو اے ای بورڈ سے کیے گئے معاہدے کو توڑا ہے اور انہوں نے بطور مقامی کھلاڑی یو اے ای کی لیگ میں شرکت کی۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ عثمان خان کو ایک سال کے لیے کانٹریکٹ بھی دیا گیا۔

اماراتی بورڈ کے مطابق ایسا کرنے کی وجہ ان کو یو اے ای کی نمائندگی کرنا کا موقع دینا تھا تاہم، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا عثمان اب یو اے ای سے کرکٹ کھیلنا نہیں چاہتے۔

عثمان خان 5 سال تک یو اے ای بورڈ کے زیرانتظام کسی بھی لیگ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

یاد رہے کہ اماراتی کرکٹر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اور وہ ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کاکول میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.