اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی

57

کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر آگیا

کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار ہے
آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای -100 انڈیکس 953 پوائنٹس یا 1.45 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 801 پر آگیا تھا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے کمی کے رجحان کو سرمایہ کاروں کے آئی ایم ایف مذاکرات کے بارے میں محتاط رویے سے جوڑا
جو نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر قیادت شروع ہو رہے ہیں
’جنہوں نے اس سال کو ایک مشکل دور قرار دیا ہے‘۔

مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھا ہے
جو حساس قیمت انڈیکس سے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں
آئندہ زری پالیسی اجلاس میں شرح سود کی کمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا،
جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔

یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس
اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل (29 فروری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس
اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا تھا کہ اسٹاک میں اضافے کے رجحان کی وجہ وفاق میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال کا مزید واضح ہونا ہے۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا
کہ 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،
جس کے نتیجے میں نئی حکومت کے حوالے سے صورتحال واضح ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.