سوشل میڈیا پر ہم جو بھی بڑھا چڑھا کر دکھاتے ہیں ویسا کچھ نہیں ہوتا: مومنہ اقبال

7

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ جو کچھ بھی سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں اسے سچ نہ مانیں کیونکہ سوشل میڈیا حقیقی زندگی سے بہت مختلف ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑنے کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ ‘کچھ دن قبل میں اپنی دوست سے بات کررہی تھی کہ یہ کون لوگ ہوتے ہیں جو صبح اٹھتے ہیں، تیار ہوتے ہیں ، ریسٹورینٹس میں جاتے ہیں اور تصاویر بنواتے ہیں، ہم سے تو صبح اٹھا ہی نہیں جاتا’ میری چھٹی والے دن میں بیڈ پر ہی پڑی رہتی ہوں، میرا اٹھنے کا دل نہیں کرتا تو میں سب کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سوشل میڈیا وہ نہیں ہے جو آپ سب دیکھ رہے ہیں، مجھے بھی میری تصاویر کے حوالے سے کافی پیغامات آرہے ہوتے ہیں، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں نے ایک یا دو ہفتے پہلے تصویر بنائی ہوتی ہے اور وہ میں کسی بھی دن انسٹاگرام پر پوسٹ کردیتی ہوں ،کسی کو کیا پتا کہ کیا چل رہا ہے‘۔

مومنہ اقبال نے کہا ‘سوشل میڈیا وہ قطعاً نہیں ہے جو ہم سمجھتے ہیں، یہ ابھی کا سچ بالکل نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.