وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی پہلی ریزیڈنٹ سفیر میری او نیل کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی پہلی ریزیڈنٹ سفیر میری او نیل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے آئر لینڈ کی سفیر میری او نیل کا پر خلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک آئرلینڈ تعلقات کے فروغ،تجارتی مواقع،موسمیاتی تعاون،تعلیم، آئی ٹی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر تجارتی،تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت،مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔






