#بزنس

اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال

اسپیکر قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند کی اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے