#کالم

سو لفظوں کی کہانی ترجحیات

شاہد کاظمی

دنیا میں مصنوعی ذہانت نے انقلاب برپا کر دیا ہے،
ویب سائیٹ چند منٹس میں بن سکتی ہے،
بچوں کی ذہین بنانے کے لیے اس سے مدد لی جا رہی ہے،
سکول، ہسپتال، دفاتر، گھر، ہر جگہ اس سے مدد لی جا رہی ہے،
دنوں کا کام منٹوں میں،،،،،،
تم کیسے اس کا استعمال کر رہے ہو؟
میں نے پرجوش لہجے میں دوسو سے پوچھا۔۔۔۔
اس کا جواب میری بولتی بند کر گیا۔
دوسو نے شاطرانہ انداز سے دیکھا،
اور بولا!
میں اپنے مخالف کی لڑکی کے ساتھ نازیبا تصویر بناؤں گا،
اور اسے منہ دکھانے جوگا نہیں چھوڑوں گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے