عازمین حج کیلئے اہم خبر، نیا ہدایت نامہ جاری

49
سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنے اور دیگر عازمین کے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا اہتمام کریں تاکہ آپ اور اطراف میں موجود عازمین صحت مند رہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ’صحتی‘ ایپ پر ویکسین لگوانے کے لیے دن، تاریخ اور ٹائم کی بکنگ کرالیں۔

وزارت صحت کے مطابق حج 2024 کے لیے داخلی عازمین کو کووڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک، انفلوائنزا ویکسین کی ایک خوراک اور اگر پانچ سال کے دوران گردن توڑ بخار کی ویکسین نہیں لی تو اس کی ایک خوراک ضروری ہوگی۔ یہ تمام ویکسین لینے کے بعد صحتی ایپ پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

وزارت صحت کے مطابق اس سال اندرون مملکت سے حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلیے ویکسین لینا ضروری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.