ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: آرمی چیف

42
آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی. ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصورممکن نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

تبصرے بند ہیں.