پرویز الہٰی کو گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور

59
پرویز الٰہی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں پرویز الٰہی کے ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا بھی حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.