منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

160
منظور وسان، عمران خان
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا عمران خان اور شیر افضل مروت دونوں کا ٹکراؤ نظر آرہا ہے، جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتےہیں دھمکیوں سے کنٹرول کرلیں گے لیکن ایسا نہیں، اوپر سے بھی دھمکی برداشت نہیں کی جارہی۔

منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ دونوں کا ٹکراؤ نظر آرہا ہے جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ، پی ٹی آئی کے بانی کو فائدے کے بجائے گھاٹے میں جانا پڑسکتا ہے۔

شیر افضل مروت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت اور تحریک انصاف کے بانی کے درمیان نورا کشتی ہے، کچھ عرصےمیں شیرافضل مروت قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے اور پھر دوبارہ الیکٹ ہوکر ان کے ساتھ کام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.