وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس آج ہو گا

109

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بار ملتوی ہونے کے بعد آج ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو مختلف مصرفیات کی وجہ سے 3 بار ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے معاملے پر تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں بیشتر وزراء آن لائن شریک ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.