میٹرک کے پیپرز ملتوی، بڑا اعلان

84
ایم کیو ایم کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ نے اس بار ساری چیزیں پیچھے چھوڑ دی ہیں۔

آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ بچے زمین پر بیٹھ کر پرچہ دینے پر مجبور ہیں، راتوں رات بچوں کے اسکول کے سینٹرز تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

میٹرک بورڈ کی ذمے داری ہے کہ وہ کے الیکڑک کو بتائیں کہ کہاں سینٹر بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ میٹرک امتحانات کو معطل کر کے دوبارہ کرائے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ملیر برف خانے میں واقع سرکاری گرلز اسکول کے امتحانی مرکز کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کراچی بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کریں گے جس کے لیے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.