عکسِ ذات ـ ایک باطنی مکالمہ
آج کی یہ نشست فقط ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک لمحۂ واردات ہے ـ جہاں وقت اپنی گردش تھامے کھڑا ہے، اور لفظ دھڑکنوں میں ڈھل کر سنائی دیتے ہیں۔ ہم یہاں صرف کاغذ پر ثبت سطور پڑھنے نہیں آئے، بلکہ اُس ندا کو سننے آئے ہیں جو روح کی تہوں سے ابھرتی ہے ـ…