ڈیلی آرکائیو

May 9, 2024

ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں نہ لگائیں، چیف جسٹس کا حکم

سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے 2 ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ اور خیبرپختونخوا حکومت سے ترقیاتی فنڈز آئین اور قانون کے مطابق خرچ کرنے پر رپورٹ بھی طلب کر…

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت سے پیغام دیتے ہیں کہ شہدا کو ہم یاد رکھیں گے،قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، یہ ایک سیاہ دن تھا، ایک ایسا دن جب غازیوں کی یادگاروں پر جو خوفناک حملے ہوئے، وہ…

9 مئی کو اقتدار پرستوں نے وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ 9 مئی کو اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم 9 مئی…

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آئی ایس پی آر

پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس…

وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ مجوزہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2024کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے گی گئی۔ نیا تجویز شدہ…

عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے جس میں بورڈ نے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ…

رفح پر زمینی حملہ ہوا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے: امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کے شہر رفح پر زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔ امریکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں جاتا ہے…

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی…

بلوچستان: حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانا گوادر کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم…

9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا: صدر

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کا غلط استعمال کرکے تشدد…