ڈیلی آرکائیو

April 17, 2024

جوبائیڈن کا چینی اسٹیل اور المونیم پر تین گنا ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے ’غیر شفاف مسابقت‘ کا حوالہ دیتے ہوئے چینی اسٹیل اور المونیم پر تین گنا ٹیرف عائد کرنے پر زور دیا ہے جب کہ وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں مزدور ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور 21 اپریل 2024 کو ہونے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) باجوڑ بخت منیر نے تحصیل ماموند میں…

حکومت پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم…

سندھ کابینہ میں مزید 8 نئے وزرا شامل، حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ میں شامل کیے گئے مزید آٹھ وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ حلف اٹھانے…

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی

بلوچستان کے گوادر، پسنی، جیونی اور دیگر اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ندی نالوں میں طغیانی اور آندھی سے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ تمام نجی اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے مطابق گوادر کے علاوہ…

قائد اعظم یونیورسٹی کی اچھی کارکردگی، دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 12 شعبہ جات کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کی حامل قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی جامعات کے بہترین 201 سے 205 اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے مضامین کے اعتبار سے جامعات کی…

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے تاہم سیریز کے دوران برسات مداخلت کر کے مزا کرکرا کر سکتی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا کل سے آغاز ایسے وقت…

چیئرمین پی سی بی سے ٹیم آفیشلز کی ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم آفیشلز کے ساتھ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی۔ کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور سینئر…

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کا بڑا اعلان

چند سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی کورین یوٹیوبر اور گلوکار کم داؤد نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا۔ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کیلئے خریدی گئی زمین اور کاغذات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کم داؤد نے جنوبی کوریا کے انچیون…

سعودی عرب سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق خیالات سے مکمل لاتعلقی کرتے ہیں۔…