سعودی عرب سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

36
شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق خیالات سے مکمل لاتعلقی کرتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خیالات پی ٹی آئی کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور غمازی نہیں کرتے، شیر افضل مروت کے بیان کو حقیقت پر مبنی بیان نہیں سمجھتے، یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر پی ٹی آئی قیادت یا کارکنان کی تائید حاصل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں شامل ہے، سعودی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی پی ٹی آئی اور قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سعودی ولی عہد کے درمیان احترام، اعتماد کا رشتہ قائم ہے، تحریک انصاف دونوں ممالک کے قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں ہے۔

تبصرے بند ہیں.