چیئرمین پی سی بی سے ٹیم آفیشلز کی ملاقات

45
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم آفیشلز کے ساتھ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی۔

کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور سینئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا جس کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.