اسرائیلی فضائیہ کی اصفہان فوجی ایئربیس میں کارروائی کی اطلاعات، امریکی میڈیا

78
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وسطی علاقے اصفہان میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، ساتھ ہی شام کے السویدہ گورنریٹ میں بھی دھماکےکی اطلاعات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اصفہان ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی اطلاعات ہیں جبکہ ایرانی صوبے اصفہان میں ائیرڈیفنس سسٹم بھی فعال کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وسطی علاقے اصفہان میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، ساتھ ہی شام کے السویدہ گورنریٹ میں بھی دھماکےکی اطلاعات ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں بغداد اور بابل گورنریٹ میں بھی دھماکے ہوئے ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ائیرپورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تہران، اصفہان اور شیراز کیلئے پروازیں دوسرے ائیرپورٹس کی جانب موڑ دی گئی ہیں۔

امریکی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دے کر بتایا کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایران میں ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکا ہوا ہے تاہم اب تک نوعیت کا تعین نہیں کیا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے، اصفہان اور شیراز کیلئے پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ تہران ائیرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے اعلانات کیساتھ لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.