ڈیلی آرکائیو

April 25, 2024

سعودی عرب کے دارالحکومت میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت…

سعودی عرب سے متعلق بیان، عمران خان کی شیر افضل مروت کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ اڈیالہ…

عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں ہے: چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں ہے اور ان کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد کسی ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں کی گئی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کا معاملہ ان سے پہلے…

ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے…

دو اہم کھلاڑیوں کو کیویز کیخلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی20 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، رپورٹس کا جائزہ لینے اور…

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا…

ویمنز ٹیم کی بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے فوری طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ویمن کرکٹر بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ اس کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مجھے سب سے زیادہ پیار ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، جو…

کیا رضوان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل رضوان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن…

اقوام متحدہ نے ایشیائی ممالک کو خبردار کردیا

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے کے باعث آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گا۔…

امریکی سینیٹ میں پابندی کا بل منظور ہونے پر ٹک ٹاک کا ردعمل سامنے آگیا

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکی سینیٹ میں پابندی کے بل کی منظوری کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ جو بائیڈن نے بدھ کے روز چار بل منظور کیے ہیں جن میں امریکا میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی عائد کرنے کا بل بھی شامل ہے۔ امریکی سینیٹ…