قائد اعظم یونیورسٹی کی اچھی کارکردگی، دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

38
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 12 شعبہ جات کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کی حامل قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی جامعات کے بہترین 201 سے 205 اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے مضامین کے اعتبار سے جامعات کی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 12 شعبہ جات بہترین عالمی اداروں میں شامل ہو گئے ہیں۔

جامعات کی درجہ بندی کے عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں قائد اعظم یونیورسٹی کی تحقیق میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 مضامین میں پاکستان میں بھی نمبر ایک قرار دے دیا گیا ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی فزکس، آسٹرانومی، ریاضی، اسٹیٹسٹکس، آپریشنل ریسرچ اور فارمیسی و فارماکالوجی میں دنیا کے بہترین 201-250 اداروں میں شامل ہوگئی ہے، اسی طرح میٹیرل سائنسز، کیمسٹری، ایگریکلچر و فاریسٹری میں دنیا کے بہترین 251-300 اداروں میں جگہ بنائی ہے۔

شعبہ جاری کارکردگی میں قائد اعظم یونیورسٹی بائیولوجیکل سائنسز، اکنامکس، اکانومیٹرکس میں دنیا کے بہترین 351-400، اینوائرمینٹل، کمیپوٹر سائنسز، انفارمیشن سسٹم میں دنیا کے بہترین 401-450 اداروں، بزنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز میں دنیا کے بہترین 451 سے 500 اداروں میں شامل ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر رینکنگ میں شان دار کامیابی پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کو مبارک باد ہے اور اساتذہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں قائد اعظم یونیورسٹی کے تمام شعبوں کا تعلیمی اور تحقیقی معیار مزید بلند ہوا ہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعلیم اور تحقیق میں بہتری کے باعث ایک سال میں ہی قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ میں کئی درجے بہتری ہوئی اور ایک سال میں عالمی رینکنگ میں کئی درجے بہتری ڈاکٹر نیاز احمد کے اقدامات سے ممکن ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.