بابراعظم اور شاہین کیوں ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے؟ ویڈیو وائرل

69
کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوا، جہاں محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تناؤ کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم میچ کے آغاز سے کچھ لمحوں قبل دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

قبل ازیں کیویز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

بابر کا کہنا تھا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے، یہی ہماری ترجیع ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.