بلاول کو معلوم نہیں سائفر کی ذمہ داری ملٹری اور پرنسپل سیکریٹری کی ہوتی ہے، پی ٹی آئی

67

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول کے پاس سائفر سے متعلق پوری معلومات نہیں، جب عدم اعتماد کی تحریک چلی تب ہی پتا چلا کہ سائفر ڈاکیومنٹ موجود نہیں ہے؟ اسے سنبھالنا ملٹری سیکریٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری ہوتی ہے وزیراعظم کی نہیں۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
عمر ایوب نے کہا کہ ایک پیرویلج موشن پارٹی نے موو کی ہے
کل بحیثیت وزیراعظم کے امیدوار میں تقریر کر رہا تھا
جو پی ٹی وی نے نہیں چلائی، پی ٹی وی ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے
شہباز شریف کی ذاتی جیب سے نہیں، شہباز شریف کی تقریر چل رہے تھی
تو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کی جانب سے نامزد امیدوار کی بھی چل سکتی تھی
ہم پی ٹی وی کے ایم ڈی کو طلب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.