ورلڈ کپ کیلئے بابراعظم اور رضوان نے الگ قسم کے بیٹ بنو لیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئے بلے بنوالئے۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں دونوں نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔ رپورٹس…

ندا ڈار نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی…

پاکستان انگلینڈ کیخلاف نئی ٹیم اور نئی اسٹریٹجی کے ساتھ اترے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے…

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور 2025 میں ہونے والا ایڈیشن 6 ٹیموں پر مشتمل آخری ایڈیشن ہو گا اور 2026 میں پی ایس ایل آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے…

پاکستان ہاکی ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے، آرمی چیف کی کھلاڑیوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ پاک فوج کے…

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا جس کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کے بعد کیا جائے گا۔ رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے،…

کس کی آمدنی زیادہ ہے؟ میسی یا رونالڈو؟

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو مات دیدی۔ فوربز کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست کے ٹاپ…

ویرات کوہلی کا پاکستان آنے سے متعلق بڑا بیان آگیا

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ 2022 میں ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شہروز کاشف نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میںویرات کوہلی کی صرف آواز سنی جاسکتی ہے۔ شہروز سے گفتگو میں…

ٹیم ورک اور لگن کے ساتھ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ’دنیا کی بہترین ٹیم‘ قرار دے دیا۔ سماجی پلیٹ فارم ایکس پر محسن نقوی نے قومی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 1-2 سے سیریز جیتنے پر مبارک باد دی۔…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ سے متعلق اہم خبر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ سوچ بچار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود اسکواڈ کو 18 سے 15 کرنے کے لیے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان کرکٹ…