*سو لفظوں کی کہانی* *ظلم*

شاہد-کاظمی

7

معروف میڈیا انفلوئنسر کو مار دیا گیا۔
بہت ظلم ہوا،
ایک انسان کی جان لینا پوری انسانیت کی جان لینا ہے،
دوسُو واقعہ بتاتے ہوئے رنجیدہ تھا۔
ظلم کیسا؟
ویڈیو بناتی تھی،
ایسا ہونا ہی تھا،
باٹو غصے سے بولا۔۔۔
لگتا تھا وہ اس قتل کو ظلم سمجھنے کو تیار نہیں۔
کچھ عرصہ گزرا، منظر تبدیل ہو چکا ہے۔۔۔
باٹو کا جواری بھائی،
جوئے میں گھر بار سب بیچ دیا،
جوا کھیلتے ہوئے، لڑائی جھگڑے کی وجہ سے جان سے چلا گیا۔۔۔
باٹو سسکتے ہوئے بس یہی کہے جا رہا ہے،
میرے معصوم بھائی کو مار دیا،
بہت ظلم کیا۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.