کیا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا جارہا ہے؟ عمران خان نے بتادیا

31
کیا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا جارہا ہے؟ عمران خان نے بتادیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے ابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پارٹی میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جارہی، آج مشاورت مکمل ہوجائے گی۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے کیا وہی نام فائنل ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ پی اے سی چیئر مین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دوں گا

صحافی نے سوال کیا کہ کیا شیر افضل مروت کا نام واپس لے لیا گیا ہے؟ کون سا نیا نام تجویز کیا ہے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے ابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا، کل تک کرلیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کسی کو نامزدکرتے ہیں تو پارٹی لیڈرشپ نہیں مانتی، پارٹی میں کیا چل رہا ہے، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی مشاورت کررہے ہیں

تبصرے بند ہیں.