کراچی میں ڈرون اڑانے پر کیوں پابندی عائد کی گئی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

37
کراچی میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی
کراچی میں 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی نے مطلع کیا ہے کہ غیر ملکیوں پر حالیہ حملوں کے تناظر میں ریاست مخالف عناصر اور دشمن ایجنسیوں کی طرف سے اہم تنصیبات پر حملوں کا…

سیکشن سی آر پی سی 144 کے تحت کراچی بھر میں آئندہ 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تمام غیر ملکی محفوظ رہے تھے، تاہم حملے میں 2 دہشت ہلاک ہوگئے تھے۔

بعد ازاں تحقیقات میں سامنا آیا تھا کہ حملے میں مارا گیا دہشت گرد بلوچستان لیویز کا برطرف اہلکار تھا۔

تبصرے بند ہیں.