احمد شہزاد طویل عرصے سے پرفارم نہ کرنیوالے کھلاڑیوں پر برس پڑے

102
احمد شہزاد
پاکستانی معروف کرکٹر احمد شہزاد طویل عرصے سے میچز کے دوران پرفارم نہ کرنے کے باوجود ٹیم کا حصہ رہنے والے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جب ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی تھے وہ لگاتار ٹیم کا حصہ رہے تھے مگر اُن کی پرفارمنس اُس وقت بہت اچھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جو کھلاڑی کچھ میچز میں پرفارم نہیں کرتے تھے اُنہیں تبدیل کر دیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے، نئے لڑکوں کا ماننا ہے کہ بس ہم ہی ہم ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اب تو 35 سے 40 میچز میں بھی جس کھلاڑی نے اچھا پرفارم نہیں کیا ہے وہ ٹیم کاحصہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.