متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

105
متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اتحاد ایئرویز نے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی پرچم بردار کمپنی اتحاد ایئرویز 2024 کے آخر تک 1,000 کیبن کریو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ورلڈ کیبن کریو ڈے کے موقع پر ایئرلائن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں قائم ایئر لائن نے اس سال پہلے ہی 1,000 سے زیادہ کیبن کریو بھرتی کیا ہے اور وہ مزید بھرتیاں کرے گی۔

ایئرلائن نے کہا کہ مسابقتی تنخواہ کے علاوہ، کیبن کریو کو مکمل طور پر فرنشڈ جدید رہائش، میڈیکل انشورنس، الاؤنسز، اور کھانے، شاپنگ، تفریحی سرگرمیوں، کار کرایہ پر اور بہت کچھ پر رعایت تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید برآں، ایئر لائن نے کہا کہ وہ کیریئر کی ترقی کی پیشکش بھی کرتی ہے اور اب تک 31 فیصد کیبن کریو ممبران کو پچھلے 12 مہینوں میں ترقی دی گئی ہے۔

مارکیٹنگ، مہمانوں کے تجربے، نیٹ ورک آپریشنز، ایوی ایشن ٹریننگ، اور فنانس میں کیریئر بنانے کے لیے ایئر لائن کے ہیڈکوارٹر میں کارپوریٹ ڈویژن کے عہدوں پر بھی بہت سے لوگوں کو ترقی دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.