مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

63
پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جبکہ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.