گلوکارہ شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین پر تشدد

47

لاہور(کلچرل رپورٹر، ڈیلی سرزمین) ‘بتیاں بجائی رکھ دی’ اور ‘چن میرے مکھناں’ کے گانے سے مشہور ہونے والی لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے جگت مارنے پر لائیو شو کے دوران کامیڈین شیری ننھا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں گلوکارہ نے کامیڈین شیری ننھا کو ان کے ساتھ نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔

شازیہ منظور نے کامیڈین کو تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ میں نے پچھلی بار بھی ان کی نامناسب جگت کو مذاق کہہ کر عوام کے سامنے پیش کیا تھا لیکن اس بار میں سنجیدہ ہوں، آپ خواتین کے ساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟

گلوکارہ نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم مجھ سے ‘ہنی مون’ کی بات کر رہے ہو۔ تم خواتین سے اس طرح بات کرتے ہو؟ تمہیں شرم نہیں آتی؟

شازیہ منظور کا غصہ دیکھ کر میزبان محسن عباس حیدر نے کامیڈین شیری سے کہا کہ تم اپنے پاس سے جگتیں کیوں مارتے ہو؟ تمہیں کتنی بار بولا ہے کہ جو اسکرپٹ میں لکھا ہو صرف وہی بولا کرو۔

محسن عباس حیدر کی بات سُن کر کامیڈین شیری نے روتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ غصہ کر گئی ہیں، اُن کو معلوم ہے کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں، پھر بھی اس طرح غصہ کررہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.