سو لفظوں کی کہانی *زندگی*

شاہد کاظمی

3

دیکھو دوسو کو،
باہر سے آیا ہے اور ساتھ لاکھوں روپے لایا ہے،
ہر چکر میں ایسے ہی پیسے لاتا ہے،
ڈبل سٹوری گھر بنا لیا،
نئی گاڑی بھی بک کروا دی ہے،
ایک تم ہو کہ ضرورتیں ہی مشکل سے پوری کر پاتے ہو۔۔۔
ماں باٹو کو طعنوں سے نوازے جا رہی تھی۔۔۔
باٹو بیچارہ سیدھی لکیر میں چلنے والا انسان۔۔۔۔
کچھ سال بیتے،
دوسو منشیات سپلائی کی وجہ سے پکڑ میں آ گیا،
اب غیر ملکی جیل میں ہی قید کاٹ رہا ہے۔۔۔
شکر ہے میرا بیٹا سیدھا سادا ہے،
باٹو کی ماں اب شکر ادا کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.