قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے سلوواکیہ کے وزیراعظم سے متعلق بڑی خبر آگئی

49
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ وزیراعظم فیکو پرقاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم علاقے کےلوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں تاہم ان کا آپریشن کامیاب رہا۔

واضح رہے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ، پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

تبصرے بند ہیں.