اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی

65
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا فائنل میچ چوتھے کوارٹر میں 2 -2 گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤ ٹ پر فیصلہ ہوا۔

جاپان نے پینالٹی شوٹ آؤ ٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ جاپان کی ٹیم پہلی بار اذلان شاہ کپ کا فائنل کھیل رہی تھی۔

جاپان نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔

جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے کے متعدد مواقع ملے تاکم قومی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھاسکی۔

واضح رہے کہ پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 8 سیکنڈ کے اندر گول کرنا ہوتا ہے۔ پاکستان نے 5 میں سے 2 پینالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کیے۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کا واحد گول عماد بٹ نےکیا، پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، ارشد لیاقت گول نہ سکور کرسکے ۔

فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان کے رانا وحید اشرف کے نام رہا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ کی سلور میڈلسٹ قرار پائی۔

یاد رہے کہ پاکستان نےگز شتہ ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

فائنل سے قبل پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 3 میچ جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.